انوشکا نے بچپن کی عجیب عادت بتا کرسب کوحیران کردیا

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک پروگرام میں شرکت کے وقت اپنے بچپن کی ایک عجیب عادت کا ذکرکیا جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت سب حیران ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ٹی وی پروگرام میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلاری‘‘ (Phillauri) کی پروموشن کے لیے پہنچی، اداکارہ سے جب پروگرام کے دوران بچپن کی عادتوں کا پوچھا گیا توانہوں نے ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا جس کے بعد ان کے مداح اوراس پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگ حیران رہ گئے۔

تبصرے بند ہیں.