انوشکا فلم سلطان میں کردار ادا کرنے کیلیے ’’ریسلنگ‘‘ سیکھیں گی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے مدمقابل فلم ’’سلطان‘‘ کے لیے’’ریسلنگ‘‘ کی تربیت لیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی کیرئیر کا آغاز  2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ سے کیا جس میں انہوں نے کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث متعدد بلاک بسٹر فلموں میں صف اول کے اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں عامر خان بھی شامل ہیں تاہم اب سلمان خان کے مدمقابل آنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں اداکارہ انوشکا شرما ’’ریسلر‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گی جس کے لیے انہیں انتھک محنت کرنی پڑرہی ہے جب کہ وہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے ریسلنگ کی سخت تربیت لیں گی جس کے لیے ان کے پاس 3 ہفتوں کا وقت ہے۔

تبصرے بند ہیں.