انوشکا شرما کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ’’این ایچ ٹین ‘‘ آج ریلیز ہوگی

لم کی کہانی خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر مبنی ہے ، ہدایات نودیپ سنگھ نے دی ہیں

ممبئی ) فلم ”پی کے ” سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ” این ایچ ٹین ” NH10 آج نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ”این ایچ اے ٹن” کی کہانی خواتین کیساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر مبنی ہے ۔ فلم کے ڈائریکٹر نودیپ سنگھ ہیں جبکہ وکرم ادتیہ موٹوانی اور انوشکا شرما نے مشترکہ طور پر فلم کو پروڈیوس کیا ہے ۔ انوشکا کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم ”این ایچ ٹین” کیلئے فلمی پنڈتوں نے کامیاب بزنس کی پیش گوئی کی ہے –

تبصرے بند ہیں.