انوشکا شرما ویرات کوہلی کے عشق میں گرفتار ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے عشق میں گرفتار ہو گئیں۔ دونوں کی نیوزی لینڈ میں چھٹیاں منانے کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔ بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک انٹرنیشنل برانڈ کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی وہیں شاہد دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔ انوشکا اور ویرات کوہلی کی محبت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہی وجہ ہے دونوں نے نیو ائیر کی چھٹیاں نیوزی لینڈ میں منائیں۔ فلم نگری کو اس پریمی جوڑے کی محبت کا علم چھٹیوں کی تصاویر سے ہوا جو ان دنوں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.