پاکستان کو آبدوزوں کی خریدوفروخت میں کمیشن کا الزام ، نکولس سرکوزی کی طلبی

پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے معاہدے میں کک بیکس لینے کے معاملے میں فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو طلب کر لیا۔

پیرس: ) فرانس کی خصوصی عدالت آگسٹا آبدوزوں کے سودے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 1994 میں جس وقت سودا ہوا سرکوزی فرانس کے وزیر بجٹ تھے۔ فرانسیسی عدالت نے سابق صدر سرکوزی کو بیان کیلئے طلب کیا ہے۔ فرانسیسی اخبارات کے مطابق 1995 میں پاکستان کو فروخت کی جانے والی آبدوزوں میں بھاری کک بیکس کی ادائیگی کی گئی۔ رقم کا کچھ حصہ بعد میں فرانسیسی صدارتی امیدوار ایڈورڈ بلاڈر کی انتخابی مہم پر خرچ کیا گیا لیکن پاکستان میں موجود کچھ شخصیات کو ان کا حصہ نہیں دیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق کراچی میں ان فرانسیسی انجینئرز کی بس کو کک بیکس میں سے حصہ نہ ملنے پر نشانہ بنایا گیا جو آبدوزوں کے حوالے سے کام کر رہے تھے۔ بس حملے میں گیارہ انجینئر مارے گئے۔ ابتدا میں بس حملے کو القاعدہ سے جوڑا گیا لیکن بعد میں تحقیقات کا نیا رخ سامنے آیا۔ اس سودے میں سابق صدر آصف علی زرداری پر کک بیکس لینے کا الزام ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے سوئس اکاونٹ میں تینتالیس لاکھ ڈالر کی رقم بطور کک بیکس منتقل کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.