انجیلنا جولی منشیات کا استعمال کرتی رہیں

انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انجیلنا جولی منشیات کا استعمال کرتی رہی ہیں۔

نیویارک: (آن لائن) ہالی ووڈ سٹار انجیلنا جولی90 کی دہائی میں منشیات کا استعمال کرتی رہیں۔ انٹرنیٹ پر انجیلنا کی نشے میں ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ خود کو انجیلنا کا ڈرگ ڈیلر بتانے والے شخص نے انٹرنیٹ پر یہ وڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں انجیلنا منشیات کا استعمال کرنے کے بعد کسی سے فون پر گفتگو کر رہی ہیں اور نشے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈرگ ڈیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے انجیلنا کو ہیروئن اور کوکین دونوں بیچی تھیں۔ اس سے قبل 2011ء میں انجیلنا جولی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک برے دور سے گزری ہیں۔ دوسری جانب بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دونوں کے رشتے پر نظر انداز ہو سکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.