امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی تیسرے شوہر سے بھی طلاق کی درخواست

ٹی وی کی بے واچ سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ نے پوکر کے کھلاڑی شوہر رک سولومون سے طلاق لینے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے، وہ اس کے تیسرے شوہر ہیں۔

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) رک سولومون سے ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے 2007میں شادی کی تھی ، اور اس دوران اس سے علیحدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پہلا واقعہ شادی کے صرف دو ماہ بعد ہوا تھا ، اور اس نے علیحدگی اختیار کر کے شادی توڑ دی تھی، اور بعد میں پھر ایک ہو گئے تھے۔ پامیلا نے طلاق کی درخواست ایک ایسے وقت میں دی ہے جب رک سولومون نے ورلڈ سیریز آف پوکر سے 2.8 ملین ڈالر کی رقم جیتی ہے۔ اس سے قبل پامیلا اینڈرسن نے ٹامی لی اور کیڈ راک سے شادی کی تھی۔ اگر اس کا سولومون سے کوئی معاہدہ ہوا تو جیت کی اس رقم میں سے نصف پامیلا کو مل سکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.