انجلینا جولی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

لاس اینجلس: (آن لائن) سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ انجلینا جولی نے کئی معروف میل سٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کا نام ٹاپ ٹین ہائیسٹ پیڈ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریوں پر مرد اداکاروں کا راج قائم ہے لیکن انجیلنا جولی نے ہالی ووڈ کی روایت تبدیل کر دی ہے۔ انجلینا جولی ہالی ووڈ کے سب سے ذیادہ معاوضہ کمانے والے ٹاپ ٹین سٹارز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق انجلینا جولی تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے ساتھ نہ صرف سال بھر میں ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی خاتون سٹار رہیں بلکہ کمائی میں کئی معروف اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ ٹین کی فہرست میں بھی جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے اس فہرست میں میل سٹارز کا ہی غلبہ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.