انتخابات: ن لیگ پہلے، پی پی دوسرے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر
اسلام آباد: عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی ایک سو تئیس نشستیں جیت کر پہلے ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اکتیس سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف چھبیس سیٹیں جیت کر تیسرے نمبر پر آگئی۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جیتنے والی سیاسی جماعتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ن لیگ نے قومی اسمبلی میں ایک سو تئیس سیٹیں جیتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اکتیس اور تحریک انصاف چھبیس سیٹیں جیت چکی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اٹھارہ، جمیعت علمائے اسلام نے دس، فنگشنل لیگ نے چار، جماعت اسلامی نے تین اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک سیٹ جیتی۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ دو سو ستانوے میں سے دو سو بارہ نشستیں جیت کر سرفہرست ہے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف پینتیس سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ جمیعت علمائے اسلام تیرہ سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور ن لیگ بارہ سیٹیں جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں چودہ آزاد امیدواروں نے بھی نشستیں جیت لی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.