امیتابھ بچن ایک کروڑ ٹوئٹر فالوورز کے ساتھ بھارت میں ٹاپ پر –

بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن ٹوئٹر پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرچکے ہیں اور اس طرح 71 سالہ اداکار بھارت میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے انسان بن گئے ہیں۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ امیتابھ بچن بہت ورسٹائل ہیں اور انھوں نے ٹوئٹر پر سیاست اور بین الاقوامی موضوعات پر ٹوئٹس کیے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی ٹوئٹس کے ذریعے سوالات کے جوابات دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی کے مشہور پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے بھی کافی مقبولیت حاصل کی ہے ، اور خود بھی ایک کروڑ فالوورز کے مالک بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ سب کو مجھے فالو کرنے کا شکریہ ، میرا اگلا ہدف دو کروڑ کا ہے۔ 71 سالہ امیتابھ ، جنھوں نے 180 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے ، حال ہی میں ہالی وڈ کی فلم ، دی گریٹ گیٹسبی میں کام کیا تھا۔ امیتابھ کا مجسمہ لندن کے مادام تساد نامی مومی عجائب گھر میں بھی موجود ہے ، وہ پہلے ہندوستانی اداکار تھے جن کا مجسمہ مادام تساد میں بنایا گیا۔ 2012 میں ہونے والے لندن اولمپکس میں کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل انھوں نے اس کی مشعل بھی اٹھائی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.