امریکی و سعودی سفیر کی نواز شریف کو مبارکباد

رائیونڈ: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور کامیابی پر مبارکباد دی۔ رائیونڈ میں نواز شریف سے امریکی سفارتکار رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے نواز شریف کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے، بعد ازاں نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح نے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.