امریکہ میں سالانہ مقابلہ حسن اولیویا جورڈن نے جیت لیا

مقابلہ حسن میں 50 ریاستوں کی حسینائوں نے حصہ لیا ، کامیابی حاصل کرنے والی اولیویا پیشے کے اعتبار سے فٹنس ٹرینر ہیں

نیویارک () امریکہ میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے ریاست اوکلوہاما کی اولیویا جورڈن نے 50 حسیناؤں کو مات دے کر جیت لیا ۔ مقابلہ حسن میں مختلف ریاستوں کی 50 حسینائوں نے حصہ لیا ، ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس ایونٹ میں فاتح کا انتخاب خوبصورتی کے علاوہ ذہانت اور پرسنیلٹی ٹیسٹ سے کیا گیا ۔ مقابلہ جیتنے والی اولیویا جورڈن پیشے کے اعتبار سے فٹنس ٹرینر ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقابلے کا انعقاد امریکی صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کراتے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.