الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لئے دائر درخواست مسترد ہونے کے بعد ایک بار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے قانونی معاونین نے نظر ثانی درخواست تیار کرلی ہے جو بدھ کو دائر کی جائے گی۔ درخواست میں ایک بار پھر استدعا کی جائے گی کہ سپریم کورٹ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 4 ماہ کی مہلت دے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشین نے بلدیاتی انتخابات 4 ماہ تک ملتوی کرنےکے لئے سپریم کورٹ میں درخواست کی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست یہ اعتراض لگا کر واپس کردی تھی کہ عدالت عظمیٰ اس حوالے سے فیصلہ سناچکی ہے اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.