الیکشن ڈے پرمربوط سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں، صدر زرداری
کراچی: صدرآصف زرداری نے کہاہے کہ11مئی کو عام انتخابات کے دن ملک بھرمیں سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام بلاخوف وخطراپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔ یہ بات انھوں نے کراچی سے گورنرخیبرپختونخواانجینئرشوکت اللہ سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ گورنر خیبرپختونخوانے صدرمملکت کوخیبرپختونخوااورفاٹا کے علاقوں میں عام انتخابات کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔انھوں نے گورنرخیبرپختونخواکوہدایت کی کہ خیبرپختونخوااورفاٹاکے علاقوں میں انتخابات کے دن سیکیورٹی کے جامع اقدامات کیے جائیں۔انھوں نے مزیدہدایت کی کہ امیدواروں اورعوام کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.