ہنگو: پولیس لائنز کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

ہنگو: پولیس لائنز کے قریب جانی چوک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا ہنگو میں واقع پولیس لائنز کے قریب جانی چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے ٹھیلے میں نصب تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.