افغانستان: ڈرون حملہ، بم دھماکے،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل / غزنی / واشنگٹن: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ صوبہ پکتیا میں امریکی ڈرون کے ذریعے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 3بتائی جارہی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔صوبہ ہرات میں گزشتہ صبح افغان فورسز سے ایک جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر عزیز چرخی مارا گیا۔ادھر صوبہ ارزگان میں گزشتہ صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے منی بس تباہ ہوگئی جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ غزنی کے ضلع دییاک میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے شہریوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں‘20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.