افغانستان: طالبان کا خودکش حملہ، پولیس کمانڈر سمیت 13 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میںسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبہ لوگر میں ایک خودکش حملہ آور نے رینجرز کی گاڑی کے قریب آکر خودکودھماکے سے اڑادیا جسکے نتیجے میں افغان لوکل پولیس کمانڈر سمیت 8 افراد موقع پر جبکہ 6 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں دم توڑ گئے۔ ادھر صوبہ ننگرہار میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔دریں اثنا افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی بھارت کے 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے جہاں انھوں نے بھارت سے صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ وہ بھارت سے فوجی مدد کے حصول کے لیے مذاکرات کرینگے۔ بھارت کی جانب سے افغانستان کی فوجی مدد کرنے پرآمادگی کے اظہار کے بعد حامد کرزئی کے نائب بھارت کے دورے پر گئے ہیں۔ کریم خلیلی بھارت کی تاجر برادری کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.