اسپتال کا افتتاح نواز شریف اور نریند مودی کریں، میرا کی خواہش

فلم اسٹار میرا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے اسپتال کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نریند مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کریں۔

ملتان: () کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سوئی نادرن اور ملتان ٹائیگرز کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جب تک اسپتال کا منصوبہ چل رہا ہے شادی کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔ فلم اسٹار کا کہنا تھا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں کبھی سیاست جوائن بھی نہیں کروں گی جو سیاست کر رہی ہیں وہ کافی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.