اسٹیج ڈرامہ دیکھنے والوں نے حوصلے بلند کردیے ،ذاکر مستانہ

کراچی: کراچی اسٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار ذاکر مستانہ نے کہا کراچی میں بے حد خراب صورتحال میں کسی بھی پروگرام کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں،طویل عرصہ بعد کراچی میں ڈرامہ ’’کیا کراچی بیمار ہے؟ ‘‘کے نام سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا۔ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ کراچی کے عوام نے ڈرامہ میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ کراچی بیمار نہیں ہے بلکہ اب بھی صحت مند ہے ڈرامہ کو پذیرائی ملی ہے اس نے میرے حوصلہ بلند کردیے عید کے فوری بعد کراچی میں تھیٹر کی بہتری اور بحالی کیلیے کام شروع کروں گا ۔ یہ بات انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا فنکاروں نے ڈرامے کے دوران بھر پور ساتھ دیا اگر ہم اسی جذبہ سے کام کرتے رہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ڈراموں کی بہتری کے لیے تعاون کریں تو بہت جلد ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے ڈرامے کی کہانی کوخاص طور سے پسند کیا گیا جب کہ اس ڈرمے میں شکیل شاہ، شہنی عظیم، سلیم شیخ، عارف شیخ نے عمدہ ادکاری کا مظاہرہ کیا اس ڈرامے کے مصنف ہدایت کار اور ادکار ذاکر مستانہ تھے جب کہ صدیق راجہ، خادم حسین اچوی اور عابد حسین مرزا نے ڈرامے کی سلسلے میں بھر پور تعاون کیا۔

تبصرے بند ہیں.