اسمارٹ رہنے کے لیے گھر کا سادہ کھانا کھاتی ہوں، کرینہ

ممبئی: کرینہ کپور نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسمارٹ رہنے کے لیے سادہ گھر کا کھانا سبزی روٹی دال چاول گھی وغیرہ کھاتی ہیں تاکہ وہ فٹ رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں۔ کرینہ نے اپنے فٹنس ٹرینر راجوتا دیواکرکی تیار کردہ اکک ڈی وی ڈی کو لانچ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جنک فوڈ کھانے سے پرہیز کرتی ہیں ۔ کرینہ نے کہا کہ وہ اپنے دن کا آغاز کیلوں کے شیک سے کرتی ہیں بعدمیں ایک کپ کافی لیتی ہیں۔وہ عام گھریلو کھانا کھاتے ہوئے ایک حد میں رہ کر کھاتی ہیں اور اس کے ساتھ روزانہ ورزش ان کا معمول ہے۔ کرینہ کے مطابق ان کی نانی کی عمر 84 برس ہے اور وہ صحت مند ہیں ۔اس کی وجہ سادہ (مرغن نہیں) کھانا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ سبزی خور ہے جب کہ ان کے شوہر سیف علی خان گوشت کھاتے ہیں۔ کرینہ نے کہا کہ وہ گوشت نہیں کھاتی، گوشت نوابی کھانوں کا اہم جزو ہے لیکن وہ دال یا پنیر کھا لیتی ہیں۔ان کو صرف سلاد کھا کر اور جوس پی کا گزارا کرنا بے حد مشکل ہے اور بھوکا رہنے پر وہ یقین نہیں رکھتیں۔ اداکارہ نے وضاحت دی کہ فلم تشان کے لیے دبلا ہونا ان کی پیشہ وارانہ مجبوری تھی تاہم اس کے لیے انھوں نے خود کو بھوکا نہیں رکھا تھا بلکہ راجوتا دیواکر کی ہدایات پر عمل کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.