مقبوضہ کشمیر احتجاجی مظاہرے جاری، فوج کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا ہے۔ واقعے کے بعد وادی بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے کیرن میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ دریں اثنا بانڈی پورہ ضلع کے علاقے حاجن میںبھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشددسے 12 زائد سے زائد افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روزضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں کٹھ پتلی وزیرتعلیم محمد اکبر لون کے سد نارا اور مکدنار کے دورے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جن میں زیادہ تر نوجوان تھے سڑکوں پرنکل آئے۔مظاہرین آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔  بھارتی فورسز نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے متعدد زخمی ہوگئے۔ کیرن سیکٹر میں غیرمعمولی نقل وحرکت کے بعد فوج نے آپریشن شروع کیا اس دوران دراندازوں نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا کافی دیرتک ہونے والے مقابلے میں ایک مجاہد شہید جبکہ دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تبصرے بند ہیں.