Latest National, International, Sports & Business News

اسلحہ اسکینڈل کیس میں نیب نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید خان کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلحہ خریداری اسکینڈل کیس میں خیبر پختونخوا کے سابق انسپیکٹر جنرل پولیس ملک نوید خان کو گرفتار کرلیا۔  2011 کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گروں کے خلاف مقابلے کے لئے خریدے جانے والے اسلحے میں بڑے پیمانے پر کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث سابق آئی جی ملک نوید خان کو نیب نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ خریداری میں کرپشن کے خلاف دسمبر 2011 سے تفتیش جاری تھی تاہم موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری میں تاخیر کے باعث کیس التوا کا شکار تھا لیکن چوہدری قمرزمان کی بطور چیئرمین نیب تقرری کے بعد کرپشن کے کیسز کی تحقیقات دوبارہ شروع کردی گئی ہیں اور چیئرمین نیب کی ہدایت پر ملک نوید کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک نوید خان 2008 سے 2010 تک خیبر پختونخوا کے آئی جی رہے جب کہ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دسمبر 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.