اسلام آباد : لاک ڈاﺅن میں مزید 8 روز اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کیپیٹل انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہونے پر لاک ڈاو¿ن میں 8 روز کا اضافہ کردیا۔وفاقی دارلحکومت میں پیر کے روز مزید 7 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے میڈیا کو تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 82 ہوچکی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں لاک ڈاو¿ن میں مزید 8 روز کا اضافہ کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.