ارمیلا کو فلم رنگیلا‘‘ اور ’’ جدائی‘‘ سے شہرت ملی

سلور اسکرین پرکم فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹوڈ کر نے فلم’’ کل یوگ‘‘ سے بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارائوں میں ہوتا ہے، انھوں نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔ 1999 میں ان کی بطور ہیروئن پہلی فلم ’’نارا سہما‘‘ تھی لیکن انھیں 1995میں ریلیز ہونے والی فلم’’ رنگیلا‘‘ 1997میں نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی’’ جدائی‘‘ اور1998میں پیش کی جانے والی’’ ستیا‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی،ان تین فلموں کی کامیابی نے انھیں شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا انھوں نے بہترین ادکاری سے فلم بینوں کو متاثر کیا1999میں ارمیلا کی ایک فلم ’’کون ‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی جس میں انھوں نے ایک نفسیاتی لڑکی کا کردار بہت خوبصورتی سے ادا کیا،اسی طرح کا ایک کردار انھوں نے فلم ’’پیار تو نے کیا یا میں‘‘ میں بھی ادا کیا تھا لیکن فلم ’’کون‘‘ میں ان کی ادکاری کو بے حد پزیرائی ملی،2003میں انھوں نے ڈرائونی فلم ’’بھوت‘‘ میں چونکا دینے والا کردار ادا کرکے زبردست شہرت حاصل کی۔اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی یہ ان کی ہٹ فلموں میں سے ایک فلم تھی،اسی سال ان کی ایک فلم ’’تہذیب‘‘ میں کردار ادا کیا جو ایک آرٹ فلم تھی، ارمیلا کی ایک اور ہٹ فلم’’ ایک حسینہ تھی،اس فلم میں سیف علی خان نے ان کے ساتھ ہیرو کا کردار ادا کیا تھا،یہ فلم2004میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی،ان کی مشہور آرٹ فلموں میں’’ بس ایک پل‘‘ اور’’ میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘‘ بھی ان کے کیرئیر کی بہترین فلمیں تھیں،ان کی مشہور فلموں میں جانم سمجھا کرو، ہم تم پر مرتے ہیں، اور’’ خوبصورت‘‘ ان کی کامیاب فلمیں ہیں انھوں نے رام گوپال ورما کی فلم’’آگ‘‘ میں یاد گار کردار ادا کیا جو فلم’’ شعلے‘‘ کا ری میک تھی لیکن یہ فلم زیادہ کامیاب نہ ہوسکی۔ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم’’چائنا گیٹ‘‘ میں انھوں نے آئیٹم سونگ کرکے زبردست شہرت حاصل کی2008میں ارمیلا نے ہمیش ریشمیا کی فلم ’’قرض‘‘ میں کردار ادا کیا تھا لیکن یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی،انھوں نے ٹی وی شو ’’جھلک دکھ لا جا‘‘ سیزن ٹو میں بطور جج فرائض انجام دیے جب کہ انڈین ریالیٹی شو’’ وار پریوار‘‘ کی وہ میزبان بنیں،4فروری1974کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ارمیلا مٹوڈ کر نے اب تک شادی نہیں کی ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی اچھے کرداروں کی تلاش میں ہوں میری خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار کرنے کا موقع ملے جو میری فلمی زندگی کا یاد گار کردار بن جائے،شادی ضرور کروں گی لیکن اس کے لیے ابھی فیصلہ نہیں کیا، ارمیلا کا نام بھارتی فلم انڈسٹری میںان کے عمدہ کرداروں کی وجہ سے آج بھی شہرت کا حامل ہے ان کے چاہنے والے انھیں سلور اسکرین پر اب بھی دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.