ارشد چائے والا پاکستانی ہے یا افغانی، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: 

نیلی آنکھوں اور پرکشش شخصیت کے باعث سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ’’چائے والے‘‘ کے بارے میں افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیل وال نےکہا ہے کہ ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔

گزشتہ سال مردان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان کو اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب ایک فوٹوگرافر جویریہ نے ان کی تصویر  انسٹا گرام پر شیئر کردی ،یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مقبول ہوئی کہ چائے والے کے چرچے پاکستان سے نکل کر بھارت سمیت پوری دنیا میں ہونے لگے،یہاں تک کہ  لندن کے مشہور میگزین ایسٹرن آئی نے انہیں دنیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کرلیا، چائے والے کی شخصیت سے متاثر ہوکر انہیں ماڈلنگ کنڑیکٹ اور میوزک ویڈیوز کے ساتھ مختلف شوز میں بھی مدعو کیا جانے لگا ، ارشد خان نے بہت کم عرصے میں وہ شہرت حاصل کرلی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے تاہم سوشل میڈیا کے آسمان پر چمکنے والا یہ ستارہ آج کل سخت پریشانی کا شکار ہے۔

تبصرے بند ہیں.