ہانگ کانگ کے سی فوڈ امپورٹر ٹونا خریدنے پہنچ گئے

کراچی: 

ہانگ کانگ کے سی فوڈ امپورٹرز کے 3رکنی وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی سے ملاقات کی جنہوں نے وفد کے اراکین کو پاکستان سے سی فوڈ کی برآمدات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

ہانگ کانگ کے سی فوڈ امپورٹرز کے 3رکنی وفد نے 13جولائی کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان سے ٹونا مچھلی کی خریداری کے آرڈر دینا تھا، وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی سے ملاقات کی جنہوں نے وفد کے اراکین کو پاکستان سے سی فوڈ کی برآمدات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

وفد نے بتایا کہ ہانگ کانگ اس وقت دنیا بھر سے 1ہزار کنٹینرز پر مشتمل سی فوڈ درآمد کررہا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت چیئرمین پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ وفد کی ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا جو اطمینان بخش ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے وفد کے دورہ پاکستان میں ٹونا فش کے 50 کنٹینرز کی ایکسپورٹ کے آرڈرز متوقع ہیں جبکہ ہانگ ہانگ سی فوڈ کا بڑا امپورٹر ہے جو سالانہ 3.3ارب ڈالر کا سی فوڈ درآمد کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.