Latest National, International, Sports & Business News

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں قتل ہونے والے معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی کمیٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.