’نو بال سے متعلق باتیں کرنیوالے دونوں ٹیموں کی شاندار پرفامنس کو پس پشت ڈال رہے ہیں‘

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی

پاکستان اور بھارت کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو میچ کی آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں ویرات کوہلی نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے دوران محمد نواز کے آخری اوور میں امپائر کی جانب سے دی جانے والی نو بال پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق امپائرز اور کچھ سابق پاکستانی کپتانوں نے امپائر کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

اب اس معاملے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی لب کشائی کی ہے، اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ محمد نواز کی نوبال پر بہت گفتگو ہو چکی ہے، کچھ کہہ رہے ہیں کہ امپائر نے نوبال کوہلی کی اپیل کے بعد دی جبکہ کچھ کہہ رہے ہیں فری ہٹ کو ڈیڈ بال قرار دیا جانا چاہیے تھا کیونکہ گیند اسٹمپس سے لگی تھی۔

سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا اس معاملے پر مجھے دو چیزیں سمجھ آ رہی ہیں، ایک تو یہ کہ اس حوالے سے باتیں کرنے والوں کے پاس قوانین کے تحت کوئی شواہد نہیں ہیں اور دوسرا یہ کہ ایسے افراد دونوں ٹیموں کی جانب سے پیش کی جانے والی شاندار پرفارمنس کو دبانا چاہتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا میچ پیڈولم کی طرح جھولتا رہا لیکن آخر میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار پرفامنس کے ذریعے میچ جیت لیا، بھارت کوہلی کے بغیر یہ میچ نہیں جیت سکتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.