اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتہ خان 18 نومبر کو پیا گھرسدھار جائیں گی

اگلے ماہ سلیم خان فیملی دو خوشیاں منائے گی۔ ایک سلیم اور سلمیٰ خان اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ منائیں گے ، اور دوسری اپنی لے پالک بیٹی ارپیتہ خان کی شادی کریں گے۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان نے اپنی شادی کی گولڈن جوبلی کے دن کو زیادہ پر مسرت بنانے کے لئے ہی اپنی بیٹی کی شادی اسی دن رکھی ہے۔ ارپیتہ کی شادی آیوش شرما کے ساتھ 18 نومبر کو ہو گی۔ آیوش ایک بزنس مین ہے جس کے ساتھ ارپیتہ کی سال پرانی جان پہچان ہے۔ شادی کی تقریب حیدرآباد کے تاج فلک نما پیلس میں منعقد ہو گی۔ ارپیتہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک بے گھر عورت کی بیٹی ہے جس کا ممبئی کے فٹ پاتھ پر انتقال ہو گیا تھا۔ اداکارہ ہیلن ان کی دوسری بیوی ہے جس کے ساتھ سلیم خان نے 1981میں شادی کر لی تھی ، اور ان دونوں نے ہی اس بچی کو گود لیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.