قرضوں کی ادائیگی کے باوجود ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ

قرضوں کی مد میں گیارہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر میں دو کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی: () اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دس سے سترہ اکتوبر کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ہونے والے اضافے کے بعد ملکی ذخائر تیرہ ارب چھیالیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ قرضوں کی مد میں کی گئی ادائیگی کے سبب مرکزی بینک کے ذخائر نو کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کم ہو کر آٹھ ارب اٹہتر کروڑ ڈالر ہو گئے۔ ہفتے کے دوران شیڈول بینکوں کے ذخائر بارہ کروڑ ڈالر اضافے سے چار ارب سرسٹھ کروڑ ڈالر ہو گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.