اداکارہ ڈیزی شاہ کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی: انڈین اداکارہ ڈیزی اور کوریو گرافر گنیش اچاریہ سمیت 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری فلموں کے اداکار ستیاندرا سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلم سودا میں ڈیزی شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے تھے جب کہ فلم کا اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا تاہم اب انہیں فلم سے آؤٹ کر کے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزی شاہ اب میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں مشہور ادا کار نہیں ہوں، بھوجپوری اداکار نے ڈیزی شاہ اور کوریو گرافر گنیش اچاریہ سمیت 18 افراد کے خلاف اترپردیش کے ضلع مینپور کے تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ دوسری جانب ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 16 ماہ قبل اس فلم کے ایک گانے میں ڈانسر کی حیثیت سے شوٹنگ کی تھی تاہم ان کا اس فلم اور اس کے عملے سے کوئی تعلق نہیں جب کہ گنیشن اچاریہ کا کہنا ہے کہ وہ ستیاندرا سنگھ نامی کسی اداکار کو جانتے ہی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 29 سالہ ڈیزی شاہ نے حال میں ہی سلمان کی فلم جے ہو سے شہرت حاصل کی ہے اس سے پہلے وہ فلموں میں بیک گرانڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.