کراچی:رینجرز ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خودکش حملہ،دو افراد زخمی،کمانڈر محفوظ رہے

کراچی میں قیوم آباد کے علاقے میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے،ونگ کمانڈر حملے میں محفوظ رہے ، دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کے اعضا مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں رینجرز کے اعلیٰ افسر کی گاڑی کو خودکش حملہ کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ڈیفنس سے قیوم آباد جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.