اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی راہیں جدا ہو گئیں

لاہور: 

متنازعہ اداکاری سے شہرت پانے والی اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی۔

اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب انہوں نے خاوند اسد سے خلع لے لی۔ وینا ملک نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چلے آرہے تھے جس کی وجہ سے دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

تبصرے بند ہیں.