ملک بھر میں 19 سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز

ملک بھر میں 19 سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے جو 25 مئی تک مکمل ہو گا۔

ملک بھر میں آج سے خانہ و مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے جو 2 مراحل میں 25 مئی تک مکمل ہو گا، مختلف شہروں میں شمار کنندگان کو متعلقہ سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ صبح 8 بجے ملک بھر کے منتخب اضلاع میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار سے زیادہ شمارکنندگان پہلے 3 روز تمام عمارتوں کی گنتی کریں گے اور پھر 18 مارچ سے افراد کی گنتی شروع ہو گی، فوج کے 2 لاکھ جوان سیکیورٹی کے لئے بھی موجود ہوں گے۔ 14 اپریل تک جاری رہنے والے مردم شماری کے پہلےمرحلے میں خصوصی فارم اور جدید ترین مشینری استعمال ہوگی تاکہ کوئی بھی مردم شماری کے نتائج پر اعتراض نہ کر سکے۔

تبصرے بند ہیں.