اداکارہ میرا نے اپنی عمر سے متعلق نیا چٹکلہ چھوڑ کر سب کو حیران کردیا

کراچی: اداکارہ میرا نے اپنی عمر سے متعلق نیا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا جس میں انہوں نے خود کو31 سال کا قرار دیا۔

لالی ووڈ اداکار میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اسی لیے کبھی اپنی ’’گلابی انگلش‘‘ تو کبھی ’’اپنی عمر‘‘ کے حوالے سے نئے نئے انکشاف کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں جب کہ آج بھی انہوں نے اپنی عمر31 سال بتا کر سب کو حیران کردیا۔

جب میرا سے ان کی عمر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ایک نیا چٹکلہ چھوڑتے ہوئے سب کو حیران کردیا اور خود کو 31 سال کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 1985 میں پیدا ہوئیں اور آج ان کی سالگرہ بھی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں اس لئے کامیاب نہ ہوسکیں کیوں کہ انہیں ہندی پرعبور حاصل نہیں تھااب میرا جی کو کون یہ بات بتائے کہ بھارتی فلم انڈسٹری تو خود اردو کے سہارے چل رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.