اداکارہ ریشم بھی سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان اکٹھا کرنے لگی

اداکارہ ریشم بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے متحرک ہو گئی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ متاثرین کے لئے آٹھ لاکھ روپے کا امدادی سامان آرمی کے سپرد کریں گی۔ 

لاہور () لاہور کے علاقے کینٹ میں اپنی رہائشگاہ پرسیلاب سے متاثرین کی خوارک کے لئے اداکارہ ریشم نے دودھ ، گھی ، دالوں اور چاول کا بندوبست کیا ، اورپیکنگ میں بھی حصہ لیا۔ امدادی سامان کی تیاری کےموقعے پرریشم نے بتایا کہ سیلاب زدگان کو کھانے پینے کی سہولیات پہنچانے کے لئے گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک لاکھ روپیہ،جبکہ نعمان اعجاز اور احسن خان نے پچیس پچیس ہزار روپے دیئے ہیں۔ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ افواج پاکستان کی امدادی کارروائیوں پرانھیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور یہ امدادی سامان اکٹھا کر کے پاک فوج کے حوالے کر دیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.