ترقیاتی منصوبوں سمیت ہر قسم کی نئی گاڑیاں خریدنے پر پابند

رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں سمیت ہر قسم کی نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نئی آسامیاں پیدا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

اسلام آباد: () وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشنل مقاصد کے لئے گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہوگی۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے صرف ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھرتیاں کی جا سکیں گی۔ سرکاری ظہرانے اور عشائیے بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی بلز سے متعلق اخراجات کم سے کم کئے جائیں گے۔ تمام سرکاری دفاتر صرف ایک اخبار خریدنے کی اجازت ہوگی۔ –

تبصرے بند ہیں.