اداکارہ ایشا دیول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی: 

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی بیٹی و اداکارہ ایشا دیول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پر دیول خاندان بھی خوشی سے سرشار ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اور لیجنڈ دھرمیندر کی بڑی بیٹی ایشا دیول نے اپنے قریبی دوست بھرت تکھتانی سے 5 سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد اداکارہ نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب طویل عرصے بعد اداکارہ کے ہاں خوشخبری آئی ہے۔

ایشا دیول  کے ہاں 5 سال بعد پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے جس پر دیول خاندان بھی خوشی سے سرشار ہے جب کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق ان کی والدہ ہیما مالنی نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی ہے۔ ہیما مالنی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیٹی ایشا کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کی آمد متوقع ہے جس پر ہم سب خوشی سے سرشار ہیں اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.