لیہ میں باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

لیہ: 

چک نمبر 341 میں گھریلو حالات سے تنگ باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی خود کشی کر لی۔

لیہ کی چک نمبر 341 کے رہائشی 35 سالہ طارق نے گھریلو ناچاکی پر اپنے 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا، زہر پینے کے باعث طارق کا ایک بیٹا اور 4 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ طارق کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوراج علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت طیبہ، طیب، صبا، تنزیلہ اور شہناز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.