اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل لندن میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا

کراچی: 

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل سینٹرل لندن میں منعقدہ ایسٹرن آئی آرٹس کلچرل اینڈ تھیٹر ایوارڈ (ACTA) سے نوازا جائے گا۔

ٹی وی ڈراموں اورفلموں کی معروف اداکارہ ارمینا خان کو کل سینٹرل لندن میں منعقد کی جانے والی ایوارڈز تقریب میں بہترین فلم کی اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائیگا۔

ارمینا رانا خان نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا مجھے فلم ’’بن روئے‘‘اور ’’جانان‘‘میں بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں کام کرنا میرا جنون ہے۔ فلم کے ساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھاچکی ہوں۔ میرے مقبول ٹی وی ڈراموں میں شب آرزو، محبت اب نہیں ہوگی، عشق پرست اور رسمِ دنیا شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.