Latest National, International, Sports & Business News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان کے دورے میں سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ملکی خدمت میں غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے ملتان کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔بیان کے مطابق سپہ سالار نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی خدمت میں ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.