آرمی چیف تعیناتی، 24 گھنٹوں میں پیشرفت متوقع

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیشرفت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران اہم سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ذرائع ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیر غور آئے، اس دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف کی تعیناتی پر پیشرفت متوقع ہے۔خیال رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کی تقرری موضوع بحث بن چکی ہے۔ اگر سینیارٹی کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت پانچ لیفٹیننٹ جنرلز نئے سپہ سالار کیلئے امیدوار ہیں۔ان امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.