آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس: اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم

وفاقی وزير خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے ريليف مل گيا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار نہیں، ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ نہ ہم نیب، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں، اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نیب کو واپس کر دیا۔قبل ازیں نیب نے سماعت کے دوران کیس پر اسحاق ڈار کے اعتراضات تو مسترد کر دیئے تاہم درخواست بریت کی کھل کر مخالفت نہیں کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.