آئی پی ایل: دھون نے سن رائزرز کو فتح سے ہمکنار کرادیا

حیدرآباد دکن / رائے پور: آئی پی ایل میں شیکھر دھون نے سن رائزرز حیدرآباد کو ہوم گراؤنڈ پر چوتھی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ ان کی فتح گر اننگز کی بدولت ٹیم نے ممبئی انڈینز کو7وکٹ سے مات دی، دہلی ڈیرڈیولز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکیخلاف بھی 7وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی، ڈیوڈ وارنر66 پر ناقابل شکست رہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں بدھ کو کھیلے گئے پہلے مقابلے میں ممبئی انڈینز نے چار وکٹ پر 129 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، اوپنر اسٹیون اسمتھ 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے، اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر14 رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے،انھیں ایشانت شرما نے بولڈ کیا، امباتی رائیدو 34 اور کیرون پولارڈ14 پر ناٹ آؤٹ رہے، ایشانت شرما اور امیت مشرا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، سن رائزرز نے 2 اوورز قبل 3 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ئے بھارتی ٹیسٹ اسٹار شیکھردھون نے 55 گیندوں پر 73رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، کپتان سنگاکارا 21رنز بناکر نمایاں رہے، ہنوما ویہاری نے 25رنز بنانے کیلیے 23 گیندوں کا سامنا کیا۔ دوسرے مقابلے میں نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 136 رنز بنائے، کپتان گمبھیر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، رجت بھاٹیا 26 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، سمت ناروال نے 23 اور یوسف پٹھان نے 20 رنز اسکور کیے، جیک کیلس12 رنز بناپائے،امیش یادیونے 2وکٹیں لیں۔دہلی ڈیئرڈیولز نے 17.5 اوورز میں محض3وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، ڈیوڈ وارنر 66رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، انمکڈ چند نے37 رنز اسکور کیے۔

تبصرے بند ہیں.