دورہ برطانیہ کیلیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان تاخیر کا شکار

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال دورؤ برطانیہ کیلیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔ ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ جمعے سے شروع ہو رہا ہے، ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ دورے میں منیجر کون ہوگا، گوکہ اس بات کا امکان روشن ہے کہ نوید اکرم چیمہ کو ہی عہدے پر برقرار رکھا جائے مگر جب تک تقرری کا باضابطہ اعلان نہیں ہوتا کوئی بھی بات فائنل نہیں ہے، کیمپ میں کھلاڑی جمعرات کے روز کوچ ڈیو واٹمور کو رپورٹ کریں گے، جمعے سے باقاعدہ ٹریننگ شروع ہوگی۔ اس دوران 6 روز تک پلیئرز کی خامیاں دور کرنے کے ساتھ فٹنس بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا، گزشتہ دنوں کراچی میں ختم ہونے والے فاسٹ بولنگ کیمپ کے چند شرکا کو بھی ایبٹ آباد بلایا گیا ہے، ان کی سفارش سابق اسٹار وسیم اکرم نے کی تھی، وہ خود جاوید میانداد کے ساتھ پلیئرز کی رہنمائی کیلیے موجود ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.