انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کی نئی ریکنکگ میں پاکستان کے جادوگر اسپنرسعید اجمل باولنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بیٹنگ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے باروں میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا نوواں نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ویلیئر ویرات کوہلی سے صرف 8 پوائنٹس کے فرق سے دوسری اور آسٹریلوی بلے باز جارج بیلے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے درمیان پہلی پوزیشن کے لئے سخت مقابلہ ہے، دونوں کھلاڑی آئندہ ہفتے 3، 3 میچوں کی سیریز کھیل کر ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ باولنگ میں ویسٹ انڈین باؤلر سنیل نارائن دوسری اور بھارت کے رویندرا جڈیجا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے خلاف شاندار باولنگ کے باعث ڈیل اسٹین 5 درجے ترقی کرکے ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان کے جنید خان اور جنوبی افریقا کے ریان میکلیرن مشترکہ طور پر 26ویں پوزیشن پر اور دراز قد محمد عرفان 29 پوزیشن پر موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.