کراچی: مشرف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں چھ روز سے گلہبار سے لاپتہ ہونے والے مستقیم اور ذیشان مارے گئے۔ ایک ہی محلے کے دو نوجوان کی ہلاکت پر گلبہار میں دکانیں وکاروبار بند ہوگیا ۔ لواحقین کا الزام ہے کہ دونوں نوجوانوں کو پولیس نے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ مستقیم صبح سویرے مشرف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔۔۔ اہل خانہ بتاتے ہیں مستقیم چھ روز پہلے گھر سے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا ۔۔ اہلخانہ نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی ۔۔ مستقیم کی مقابلے میں موت کی خبر ملی تو اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔ بیوہ اور بہنوں پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔۔ گھر والے بتاتے ہیں مستقیم کا گھر کے نیچے ہی فرنیچر کا کارخانہ ہے۔۔ وہ گھر سے کم ہی نکلتا تھا۔۔ یہی الزام لگایا ہے ذیشان علی کے لواحقین نے ۔۔ جو ایک بیٹی کا باپ اور پیشہ ور درزی تھا ۔۔ مستقیم اور ذیشان علی عرف فیضان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر گلبہار میں دکانیں اور کاوربار بند ہے۔
تبصرے بند ہیں.