Latest National, International, Sports & Business News

کابل میں سویت یونین دور کے قتل عام کی یاد میں مذمتی مظاہرہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سوویت یونین دور کے قتل عام کی یاد میں مذمتی مظاہرہ ہوا۔ افغان دارالحکومت کابل میں ہزاروں شہری سڑکوں پر بینرز اور پلے کارڈز تھامے سوویت یونین عہد کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے ُاس دور میں قتل کیے جانے والے معصوم شہریوں کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔ احتجاج کے دوران سوویت دور کے حکمرانوں کے پتلے تھامے مظاہرین غم وغصے کا اظہار کر رہے تھے۔ مرنے والوں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.