پنجاب ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزید دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصديق کردی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد چار سو انسٹھ ہوگئی۔ پنجاب ميں ڈينگی کے مريضوں کی تعداد ميں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج مزيد دس افراد ميں ڈينگی وائرس کی تصديق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر ميں ڈينگی سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سو انسٹھ ہو گئی۔ ان مريضوں ميں سے دو کا تعلق بہاول پور اور آٹھ افراد کا تعلق لاہورسے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق يہ مريض لاہور کے مختلف اسپتالوں ميں زير علاج ہيں۔ وزير صحت پنجاب کی طرف سے ہدايت کی گئی ہے کہ عيد کی چھٹيوں کے دوران ڈينگی کے مريضوں کے علاج معالجہ کے مناسب انتظامات کيئے جائيں اورسرکاری اسپتالوں ميں ڈينگی کاؤنٹر کھلے رکھے جائيں۔
تبصرے بند ہیں.