Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کا کہنا تھا کہ ایکو بوٹ شہریوں اور ماحولیات پنجاب کے درمیان براہِ راست رابطے کا نیا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکوبوٹ مکمل طور پر فعال ماحول دوست ٹیکنالوجی کی نئی مثال ہے۔ شہری اب صرف ایک میسج پر اپنے شہر کی ایئر کوالٹی جان سکیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں کاائیرکوالٹی انڈکس ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایکو بوٹ شہریوں سے بات بھی کرے گا اور شہری اب ایکو بوٹ سے پوچھ سکیں گے: "میری ہوا کیسی ہے؟” اور فوری جواب حاصل کریں گے۔ایکو بوٹ ماحولیاتی آگاہی، فضائی آلودگی سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کی رہنمائی فراہم کرے گا جبکہ ایکو بوٹ کیوآر کوڈ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صفحات پر دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام عوام کو ماحولیاتی فیصلوں میں شفاف، فعال اور براہِ راست شریک بنانے کی انقلابی کاوش ہے۔

تبصرے بند ہیں.